ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کے پارلیمانی شہر وارانسی میں سال کے 359 دن دفعہ 144 نافذ رہی: پرینکا گاندھی

مودی کے پارلیمانی شہر وارانسی میں سال کے 359 دن دفعہ 144 نافذ رہی: پرینکا گاندھی

Sat, 04 Jan 2020 00:04:38    S.O. News Service

لکھنؤ،3/جنوری(ایس او نیوز/یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کے اس دعوے سے کہ ملک میں کوئی خوف کا ماحول نہیں ہے کیونکہ ان کے پارلیمانی حلقے کے وارانسی شہر میں گزشتہ سال 359 دنوں تک دفعہ 144نافذ رہی۔

محترمہ واڈرا نے ٹوئیٹ کیا ، ’’گذشتہ سال کے 365 میں سے 359 دن ، وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں دفعہ 144 نافذ العمل رہی ۔ اس کے باوجود ، وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے لئے ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے‘‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’خوف کی فضا کی وجہ سے وارانسی میں سیاسی گفتگو پر خاموشی‘ کے عنوان سے ایک نیوز پیپر میں شائع خبر بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ جن چائے اور پان کی دکانوں میں بیٹھ کر لوگ سیاسی بحث کرتے تھے وہاں کا ماحول اب بدل گیا ہے ۔


Share: